تیز رفتار زندگی فاسٹ فوڈ اور ورزش نہ کرنے کا
نتیجہ پیٹ کی چربی کی صورت میں نکلتا ہے اس سے انسان بد ہئیت لگتا ہے اور ساتھ ہی
بڑھا ہوا پیٹ امراض قلب بلڈ پریشر اور اس کے علاوہ کئی بیماریوں کا۔سبب بن سکتا ہے
گھریلو طریقہ جات سے پیٹ کم کرنے کے کئی
طریقے ہیں جن پر عمل کر کے پیٹ اور سینے کو ایک حد تک ایک ہی سطح پر لایا جا سکتا
ہے لیکن اس میں مستقل مزاجی اور صبر کی نہایت ضرورت ہے کیونکہ نہ ہی تو پیٹ ایک
ہفتے میں بڑھتا ہے اور نہ ہی اسے اس عرصے میں کم کیا جا سکتا ہے پیٹ کم کرنے کے بہت سے طریقے
موجود ہیں جن میں سے ایک نہایت آسان طریقہ
ورزش کے ساتھ ساتھ لیموں کا استعمال ہے ۔
بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے کا نہایت ہی آسان گھریلو علاج جو کہ ہر ایک کی پہنچ میں ہے ۔
صبح نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں کا رس نچوڑ کر اس میں
تھوڑا سا نمک ڈال کر پی لیں۔
کچھ ہی دنوں میں آپ کا پیٹ
کم ہونا شروع ہو جائے گا۔
جس دن آپ یہ نسخہ شروع کریں اس دن آدھے لیموں کا رس استعمال
کریں۔
جس دن لیموں استعال
کرنا شروع کریں تو ایک گلاس لیموں والا پانی پینے کے بعد ایک گلاس سادہ پانی بھی
پی لیں
اس طریقے سے پیٹ کم
ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کے چہرے پر بھی رونق
آنی شرو ع ہوجائے گی۔